روزنامہ نوائے وقت میں چیف الیکشن کمشنر سے منسوب شائع شدہ خبر بے بنیاد اور قانونی اصطلاحات سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے‘ ترجمان

جمعہ 2 اگست 2019 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) روزنامہ نوائے وقت بتاریخ 2 اگست 2019ء میں چیف الیکشن کمشنر سے منسوب شائع شدہ خبر ’’سزا معطلی سے بہتر ہے عدالتیں ملزم بری کر دیا کریں‘‘ بے بنیاد اور قانونی اصطلاحات سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے یکم اگست 2019ء کو دوران سماعت مقدمہ ملیکہ بخاری بنام مریم نواز سزا (sentence) کی معطلی کو ملزم بریت سے ہرگز تشبیہ نہیں دی ہے بلکہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ conviction کی معطلی سے بہتر ہے کہ ملزم کو بری کر دیا جائے۔

سزا sentence کی معطلی تو اپیلٹ کورٹ میں عموماً ہوا کرتی ہے جبکہ conviction کی معطلی اپیل کے فائنل فیصلے پر انحصار کرتی ہے۔