سی پیک کو مردہ قرار دینے پر چینی سفیر کا جنگ گروپ سے وابستہ صحافی عمر چیمہ کو بھرپور اور کرارا جواب

اس شخص نے آج کے سب سے بڑے مذاق کا اعزاز حاصل کر لیا، سی پیک کے تحت حال ہی میں تھر کول پاور پلانٹ، ایم 5 ملتان سکھر موٹروے منصوبے مکمل ہوئے، کراکرم ہائے وے فیز 2، حب کو پاور پلانٹ اور دیگر 9 عظیم منصوبے جلد مکمل ہونے والے ہیں اور مزید 27 منصوبوں پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اگست 2019 23:33

سی پیک کو مردہ قرار دینے پر چینی سفیر کا جنگ گروپ سے وابستہ صحافی عمر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2019ء) سی پیک کو مردہ قرار دینے پر چینی سفیر کا جنگ گروپ سے وابستہ صحافی عمر چیمہ کو بھرپور اور کرارا جواب، ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اس شخص نے آج کے سب سے بڑے مذاق کا اعزاز حاصل کر لیا، سی پیک کے تحت حال ہی میں تھر کول پاور پلانٹ، ایم 5 ملتان سکھر موٹروے منصوبے مکمل ہوئے، کراکرم ہائے وے فیز 2، حب کو پاور پلانٹ اور دیگر 9 عظیم منصوبے جلد مکمل ہونے والے ہیں اور مزید 27 منصوبوں پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے صحافتی ادارے جنگ گروپ کے انگریزی اخبار دی نیوز سے وابستہ معروف صحافی عمر چیمہ سی پیک منصوبے سے متعلق ایک پراپیگنڈا ٹوئٹ کر کے مشکل میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

عمر چیمہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں سی پیک سے متعلق ایک مضمون شیئر کیا گیا اور ساتھ لکھا گیا کہ سی پیک منصوبہ مردہ ہو چکا، کوئی جا کر بیجنگ کو بتائے۔

اس ٹوئٹ پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی جانب سے فوری اور بھرپور ردعمل دیا گیا:

ٹوئٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے چینی سفیر نے عمر چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، آج کے سب سے بڑے مذاق کا اعزاز اس شخص کو جاتا ہے۔ چینی سفیر نے جواب میں کہا کہ سی پیک زندہ رہے گا، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ چینی سفیر نے بتایا کہ سی پیک کے تحت حال ہی میں تھر کول پاور پلانٹ، ایم 5 ملتان سکھر موٹروے منصوبے مکمل ہوئے، کراکرم ہائے وے فیز 2، حب کو پاور پلانٹ اور دیگر 9 عظیم منصوبے جلد مکمل ہونے والے ہیں اور مزید 27 منصوبوں پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔