افغانستان میں امن معاہدے کی کوشش کر ر ہے ہیں فوجی انخلا کی نہیں. امریکا
ہماری افغانستان میں موجودگی کچھ حالات سے مشروط ہے. زلمے خلیل زاد
میاں محمد ندیم ہفتہ 3 اگست 2019 10:58
(جاری ہے)
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے تحت ملک سے ہزاروں امریکی فوجی واپس بلانے پر رضامند ہے‘امریکی حکام اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک سات مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں جبکہ حالیہ دور مذاکرات کا آٹھواں دور ہوگا.
امریکہ چاہتا ہے کہ امن معاہدے میں اس بات پر اتفاق ہو کہ افغان طالبان القاعدہ سے لاتعلقی کا اعلان کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین پر غیر ملکی دہشت گردوں کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. جون میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ یکم ستمبر سے پہلے معاہدہ کرنے کا سوچ رہی ہے‘مگر قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا افغان حکومت اور طالبان ایک ساتھ بیٹھ کر اندرونی مسائل مثلاً دوبارہ انتخابات یا اقتدار میں شراکت پر بات کرتے ہیں یا نہیں. اب تک صدر اشرف غنی کی زیرسربراہی افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کیے ہیں کیونکہ افغان طالبان کے نزدیک یہ حکومت قانونی حیثیت نہیں رکھتی. مگر افغان حکومت کی جانب سے سرکاری حکام، سول سوسائٹی راہنماﺅں، اور دیگر اہم شخصیات پر مبنی ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے طالبان کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں بین الافغان مذاکرات متوقع ہیں.مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.