فردوس باجی لگتا ہے رات کو پاکپتن کا جلسہ اور ریلی دیکھ لی ہے جو صبح صبح مریم نواز کا خوف طاری ہو گیا ہے ، طلال چوہدری

فردوس باجی مریم نواز کو ٹی وی پہ دکھانے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کریں ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کا بیان

ہفتہ 3 اگست 2019 13:36

فردوس باجی لگتا ہے رات کو پاکپتن کا جلسہ اور ریلی دیکھ لی ہے جو صبح صبح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس باجی لگتا ہے رات کو پاکپتن کا جلسہ اور ریلی دیکھ لی ہے جو صبح صبح مریم نواز کا خوف طاری ہو گیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ فردوس باجی پاکستان کی سیاست میں جو ضمیر فروشی آپ نے کی ہے وہ اپنے مرحوم ضمیر سے پوچھیں ۔

انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ جیسے ضمیر فروشوں نے ملکی سیاست کو گدلا اور گندا کیا ہے ،فردوس باجی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آپ نے ضمیر فروشی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی صبح دوپہر شام مریم نواز مریم نواز مریم نواز ، کوئی بات تو ہے ،فردوس باجی آپ کو شرم آنی چاہئے کہ مریم نواز کو اپنے نئے باس کے حکم پہ آف ائیر کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فردوس باجی جتنے جھوٹ بول لیں ، جتنے الزام لگا لیں عوام مریم نواز کے ساتھ ہے جس کا خوف آپ پہ طاری ہے ،فردوس باجی مریم نواز کو ٹی وی پہ دکھانے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی عوام کا ضمیر جاگ رہا ہے اور آپ جیسے ضمیر فروشوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی رات کو پاک پتن میں دیکھا ہو گا کہ آپ کے جھوٹے الزامات کو عوام مسترد کر چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کو چیلنج کرتا ہوں اگر مریم نواز شریف سے کوئی خوف نہیں توٹی وی پر دکھائیں ۔