Live Updates

14سینیٹرز نےباقی شریف سینیٹرزکوبھی مشکوک بنا دیا، اعتزازاحسن

جب تک14 سینیٹرزکا پتا نہیں چلتا باقی تمام سینیٹرزمشکوک رہیں گے، یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہے کہ کن سینیٹرز نے اپنی جماعت کیخلاف ووٹ دیا۔ سینئر رہنماء پیپلزپارٹی اعتزازاحسن کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 اگست 2019 19:10

14سینیٹرز نےباقی شریف سینیٹرزکوبھی مشکوک بنا دیا، اعتزازاحسن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 14 سینیٹرزنے باقی شریف سینیٹرز کوبھی مشکوک بنا دیا، جب تک 14 سینیٹرز کا پتا نہیں چلتا تب تک تمام سینیٹرز مشکوک رہیں گے،یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہے کہ کن سینیٹرز نے اپنی جماعت کیخلاف ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں ایک صحافی کے سوال ’’کیا آپ کی پارٹی کے سینیٹرز منحرف ہوسکتے ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ کسی سینیٹر کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی وجہ سے 50 ووٹ دینے والے شریف سینیٹرز بھی مشکوک ہوگئے۔

جب تک 14 سینیٹرز کا پتا نہیں لگتا تب تک تمام سینیٹرز مشکوک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتا کرنا بہت مشکل ہے کہ کس سینیٹرنے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں عدم اعتماد برقرار ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔ بلاول کی افطاری میں ن لیگ کے بڑے وفد کی شرکت پر اعتراض تھا۔ انہوں نے کہا کہ اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ پر فیصلہ پوری پیپلزپارٹی نے کیا۔

آصف زرداری پر سرمایہ کاری کرکے غلطی کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول کواستعفے جمع کروانا پیپلزپارٹی کی ڈرامے بازی ہے۔ پتا تب چلے گا جب پیپلزپارٹی کے سینیٹرز سینیٹ میں استعفے جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان استعفوں کے ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے دھرنے کے دوران استعفوں کا ڈرامہ کیا۔ واضح رہے بلاول بھٹو زرداری نے دھوکے بازسینیٹرز کی نشاندہی کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا جائزہ لے گی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری اور سعید غنی شامل ہوں گے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کے خلاف الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا ہونے لگیں۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرزن لیگ اور ن لیگی پیپلزپارٹی کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔ بلاول کی زیرصدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے شکست کی ذمہ داری ن لیگی سینیٹرز پر ڈال دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات