Live Updates

آصف زرداری اور دیگر قیادت پر تمام مقدمات بے بنیاد ہیں ،تیمور مہر

معیشت تباہ، کاروبارختم اور عوام کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیاگیاہے،پیپلزپارٹی کی قیادت اصولوں سے سمجھوتا نہیں کریگی۔ ترجمان پی واے او

اتوار 4 اگست 2019 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2019ء) پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ مظبوط ہوکر واپس آئے گی،وفاقی حکومت سندھ حکومت کو گرانے کاخواب دیکھ رہی ہے ،عید پر پیٹرول کو مزید مہنگا کرکے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا گیاہے ،عوام کی خدمت کرنے والے آصف زرداری اور دیگر قائدین پر تمام مقدمات بے بنیاد ہیں وہ عوام کی طاقت سے جلد رہا ہوجائینگے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے پی واے او کراچی آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا،انہوںنے کہاکہ سینٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا اس پر ایک عام آدمی کو بھی حیرانگی ہے ، تحریک انصاف کا کام ہی خرید وفروخت کرنا ہے، عمران خان ریاستی مشینری کی طاقت اور بیرونی آقائوں کے ساتھ ملکر دوسری سیاسی جماعتوں کے لوگوں کے ضمیروں کا سودا کرر ہے ہیں، کیونکہ یہ ان کا پراناوطیرہ ہے اور ایک ضمیر فروش ہی دوسرے ضمیر فروش کے ساتھ خرید و فروخت کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاسی جماعتوں کو ہر طرح سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، معیشت کو تباہ کر دیا، کاروبارختم اور عوام کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیا ، موجودہ سیلکٹڈ حکومت کو عوام کے مسائل اورا ن کی پریشانیاں نظر نہیں آتی ہیں ، پیپلز پارٹی عوام کے معاشی حقوق کی جنگ لڑ تی رہے گی ، پٹرول ، بجلی اور گیس سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے ایک عام انسان کو کتنی مشکل ہوتی ہے اس سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتدار کے نشے میں جمہوری اقدار، روایات اورآئین کو بھول کر صرف پیسے اور طاقت کو استعمال کرنے میں مشغول ہے، بہت جلد پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو گھر بھیج کر انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ سینیٹ کے چیئر مین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ایک دفعہ پھر ماضی کو دہرایا گیااور ووٹ کی دل کھول کر توہین گئی۔، ایوان بالا کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دوبارہ وہی کھیل کھیلا گیا جو الیکشن 2018میں کھیلا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات