اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام "فزکس کیرئیر اور مواقع" پر عالمی سمپوزیم میں متعدد غیر ملکی ماہرین کی شرکت

پیر 5 اگست 2019 14:58

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام "فزکس کیرئیر اور مواقع" پر عالمی سمپوزیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس نے طلبہ کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے میگا ایونٹ "فزکس کیرئیر اور مواقع" پر ایک روزہ عالمی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔نیشنل سینٹر فار فزکس کے ڈائریکٹر جنرل ،ْ ڈاکٹر حفیظ الرحمن ہرمانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اسلم بیگ اور ڈاکٹر اسحاق احمد مہمانان اعزاز تھے۔

ملکی و غیر ملکی ماہرین طبیعات نے 'فزکس کیرئیر اور مواقع'پر اپنے تجربات و مشاہدایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سکالرز کو فزکس میں جدید رجحانات پر توجہ دینی ہوگی تاکہ معاشرے کے لئے مفید اور بامعنی تحقیق کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تقاریب طلبہ کو تحقیق کی جانب راغب کرنے اور روزگار کے مواقع سے آگاہی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سمپوزیم میں جرمنی ،ْ جنوبی افریقا ،ْ نائجیریا ،ْ کوریا سے ایک ایک جبکہ چین سے تین پروفیسرز نے شرکت کی۔ غیر ملکی پروفیسرز نے اپنی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ کے لئے سکالرشپس اسکیموں اوراُن کے ممالک میں پاکستانی جوانوں کے لئے جاب کے مواقع سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا۔شعبہ فزکس کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس پہلی بین الاقوامی اجتماع سے پاکستانی طلبہ کو بیرون ممالک جاب کے مواقع سے آگاہی حاصل ہوئی۔ڈاکٹر ظفر الیاس نے شعبہ فزکس کی تعلیمی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور نیشنل سینٹر فار فزکس کا خاص شکریہ ادا کیا۔