کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ایونٹس کا آغاز 9 اگست سے ہوگا

پیر 5 اگست 2019 16:12

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ایونٹس کا آغاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ایونٹس کا آغاز 9 اگست سے ہو گا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اعلان کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے ایسوسی ایشن کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے چیئرمیں امجد علی خان، سیکریٹری طارق حسین، سنیئر نائب صدر عبداالناصر، نائب صدر محمد یعقوب، ایسوسی ایٹس سیکریٹریز، زاہد ملک، فواد علی خان کے علاوہ عامر شریف، اشرف یحیٰ اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی فیسٹیول میچز کا آغاز9 اگست سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہوں گے۔

پہلا انڈر19فیسٹیول میچ9 اگست کو قائد اعظم الیون اور شہید ملت الیون،16 اگست کو گرلز میچ فاطمہ جناح الیون بمقابلہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو الیون کے درمیان4 بجے جبکہ شام6 بجے بوائز میچ علامہ اقبال الیون بمقابلہ سردار عبدالرب نشتر الیون کے مابین کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

18 اگست کو کمشنر کراچی یوم آزادی پریڈ میں کراچی کی6 اضلاع کی باسکٹ بال ٹیمیں، کلبوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے۔

19 اگست سے ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم آزادی انوی ٹیشن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا، جبکہ ایس ایس بی کپ جونیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن یکم تا 8 ستمبرمنعقد ہوگا، جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری فواد علی خان ہوںگے اور سہہ فریقی انڈر 19سیریز جو کہ کراچی، حیدر آباد اور ٹنڈو الہیا ر اضلاع کے مابین کھیلا جائیگا۔

اس سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے لئے طارق حسین کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی قائم کردی گئی جس کے اراکین فواد علی خان اور زاہد ملک ہوںگے۔ دریں اثناء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت کھیلوں کے فروغ میں نمایاں خدمات پر شاہدہ پروین کیانی، خالد جمیل شمسی، انجینئر سید محفوظ الحق، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اقبال قاسم، محمد سلیم خمیسانی، آرکیٹیکٹ انجینئر کفیل حسین، اسپورٹس فوٹو جرنلسٹ اور عظمت اللہ خان کو یوم آزادی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔