انٹرمیڈیٹ سائنس کتب کا لنک آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر جاری

ای لرن موبائل ایپ پر پہلی سے بارہویں جماعت کی سائنسی کتب موجود ہیں

پیر اگست 18:47

انٹرمیڈیٹ سائنس کتب کا لنک آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2019ء) گیارھویں اور بارھویں جماعت کی چاروں نصابی سائنس کتب کا لنک پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹرک پاس کرنیوالے طلبا رول نمبر داخل کر کے بذریعہ لنک ای لرن پورٹل پر موجود کتابوں تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ای لرن موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر فزکس‘ کیمسٹری‘ بیالوجی اور ریاضی کی انٹرمیڈیٹ کتابیں آڈیو‘ ویڈیو اور تحریری شکل میں موجود ہیں۔ کتب میں اینی میشنز‘ مثالوں اور اردو ترجمے کیساتھ آڈیو اور ویڈیو کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ای لرن موبائل ایپ پر انٹرمیڈیٹ کے علاوہ پہلی سے دسویں جماعت تک کی تمام سائنسی کتب بھی موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :