مینوفیکچرنگ سال 2018ء کے دوران سکرنڈ شوگر ملز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 36 فیصد اضافہ

منگل 6 اگست 2019 09:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) مینوفیکچرنگ سال 2018ء کے دوران سکرنڈ شوگر ملز لمیٹڈ (ایس کے آر ایس) کے بعداز ٹیکس منافع میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس کے آر ایس کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سال 2018ء کیلئے کمپنی نے 268 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مینوفیکچرنگ سال 2017ء کے دوران کمپنی کو 197 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مینوفیکچرنگ سال 2017ء کے مقابلہ میں 2018ء کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس نفع میں 71 ملین روپے یعنی 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 5.94 روپے کے مقابلہ میں 6.01 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :