مالی سال 2019ء کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں8.73 فیصد کا اضافہ

منگل 6 اگست 2019 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں8.73 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادراہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں زرعی مشینری کی درآمدات کا حجم 135.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2018ء کے دوران 124.5 ملین ڈالر کی زرعی مشینری درآمد کی گئی تھی۔ اس طرح مالی سال2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران زرعی مشینری کی قومی درآمدات میں10.8 ملین ڈالر یعنی8.73فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :