علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل)ماس کمیونیکیشن( پروگرام کے داخلوں کی آخری تاریخ 19اگست مقرر

منگل 6 اگست 2019 13:21

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل)ماس کمیونیکیشن( پروگرام کے داخلوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل)ماس کمیونیکیشن( پروگرام کے داخلوںکی آخری تاریخ 19اگست مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کئے گئے ہیں، درخواستیں صرف آن لائن ہی کی جا سکتی ہیں، داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ ماس کمیونیکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق ایم فل)ماس کمیونیکیشن( پروگرام میں اپلائی کرنے والے طلبہ و طالبات کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز 21اگست کو ہوں گے جبکہ کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ 28 اگست کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر داخلوں کے عمل میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے اور داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ایم ایس سی )ماس کمیونیکشن(اور پی ایچ ڈی )ماس کمیونیکیشن(پروگرامز کے داخلے سمسٹر بہار 2020ء ) جنوری /فروری( میںہوں گے۔اوپن یونیورسٹی شعبہ صحافت کو پروفیشنل جرنلسٹس فراہم کرنے کے لئے ایم ایس سی ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پرماس کمیونیکیشن پروگرامز متعارف کرنے والی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے۔