پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل مکمل کر لیے،آئندہ سماعت پر دیگر کے وکلاء سے دلائل طلب

منگل 6 اگست 2019 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل مکمل کر لیے۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے دیگر ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرلیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے سے متعلق جیالے رہنماوں کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل مکمل کر لیے۔ فاروق ایچ نائک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اقامے کو بنیاد بنا کر نا اہل نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کو اقامہ رکھنے پر نہیں بلکہ اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ خواجہ آصف کیس میں یہ بات واضح کر چکی ہے۔ عدالت نے دیگر ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 9 اگست ملتوی کردی۔