معاشی خود کفالت حاصل کرنا قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،

پاکستان کو ایک جدید صنعتی ریاست بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو ملکر کام کرنا ہو گا صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گجرات چیمبر کے وفد سے گفتگو

منگل 6 اگست 2019 18:26

معاشی خود کفالت حاصل کرنا قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی خود کفالت حاصل کرنا قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کو ایک جدید صنعتی ریاست بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ویلیو ایڈیشن انتہائی اہم ہے۔ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے روزگار مرکز کی تشکیل قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے روزگار کیلئے اقدامات بھی انتہائی ضروری ہیں، ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو ملکر کاوشیں بروئے کار لانا ہونگی۔