انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام

منگل 6 اگست 2019 21:05

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے کم ہو 158.50روپے اورقیمت فروخت 158.60روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 157.80روپے سے کم ہو کر157.70روپے اور قیمت فروخت159.80روپے سے کم ہو کر158.70روپے رہ گئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.00روپے اور قیمت فروخت میں1.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید174.50روپے سے بڑھ کر175.00روپے اورقیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر177.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.00روپے سے بڑھ کر191.00روپے اورقیمت فروخت192.00روپے سے بڑھ کر193.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں15پیسی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں5پیسے کی کمی جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.65 روپے سے کم ہو کر41.50روپے اورقیمت فروخت42.05روپے سے کم ہو کر41.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے کم ہو کر42.55روپے اورقیمت فروخت43.00روپے پرمستحکم رہی۔ منگل کوچینی یوآن کی قیمت خرید میںاستحکام جبکہ قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.00روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی۔