ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 58.2 فیصد کا نمایاں اضافہ

منگل 6 اگست 2019 21:34

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 58.2 فیصد کا نمایاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) گزشتہ مالی سال 2018-19ئ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 58.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کو 24 ہزار 327 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے جبکہ مالی سال 2017-18ئ کیلئے کمپنی نے 15 ہزار 374 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 58 فیصد سے زائد کے اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 126.77 روپے کے مقابلہ میں 200.59 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :