سکھیکی ، ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹ لیا

منگل 6 اگست 2019 23:22

سکھیکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے کار سوار خاندان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ، خاندان ایک فوتگی پر تعزیت کے لئے اپنے رشتہ داروں کے پاس جا رہا تھا، مبینہ طور پر قلعہ صاحب سنگھ حافظ آباد کا رہائشی ٹکا خان 19جون کو اپنی بیوی، ماموں، اور خالہ سمیت کار نمبر ICI-455پر ووپہر کے وقت کھرل والہ گائوں جا رہئے تھے جب وہ علاقہ تھانہ سکھیکی میں سانگلہ ہل روڈ پر موچیوالہ قبرستان کے قریب پہنچے تو ہنڈا 125موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے سلحہ کی نوک پر کار کو روک لیا اور کار سواروں سے پانچ لاکھ ستر ہزار روپے سے زائد مالیت کے سات تولہ طلائی زیورات ، 65ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین لئے ، سکھیکی پولیس نے گزشتہ روز مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں مل سکا،