ہنگو میں یکجہتی کشمیر ریلی

منگل 6 اگست 2019 23:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) ہنگو میں یکجہتی کشمیر ریلی۔سو ل سوسائیٹرز سماجی سیاسی مذہبی رہنماوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ریلی ریسکیو 15 سے شروع ہوئی جسکی قیادت ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ نے کی۔ریلی کے ہزاروں افراد نے قومی پرچم تان کر افواج پاکستان کے حق میں نعرے بلند کئے اور بھارت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور بھارت کے ظالمانہ مذموم عزائم کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کاعزم کااعادہ کیا۔

ہزاروں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھتے ہوئے جن پر نہتے کشمیری مسلمانوں کی حمایت مکروہ بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلوے چوک پر مظاہرین کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الجلیل، سنئیر صحافی اسرار احمد اورکزئی ،حسن خان ، ٹکا خان، پی پی پی اقلیتی ونگ صوبائی صدر پیر نصیب چند، پی ٹی آئی جنرل سکٹری پی ٹی آئی نور آواز ایڈوکیٹ، کاتب شنواری،ملک ساجد،،میاں حیات گل کاکاخیل اور دیگر نے کہاکہ بھارت ایک منظم سازش کے تحت مذموم عزائم کے تحت کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھالنے سے پورے خطے کاامن داو پر لگانے کے درپے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے مگر پوری امت مسلمہ تکلیف کی اس گھڑی میں کشمیری مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں کی حق خود اداریت کو طاقت کی زور پر دبانے اور کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اقوام متحدہ اور عالمی برادرء نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں نہتے مسلمانوں کی حق خود اداریت کے حصول اور کشمیر کی آزادی تک پوری قوم ہر محاذ پر جانوں کے نزارنے پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے دریں اثناء کشمیری مسلمانوں کی عظیم جدوجہد کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔