ایمریٹس نے عید کے لئے اسلام آباد اور دبئی کے درمیان اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا

منگل 6 اگست 2019 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) عید کے دوران پاکستان کے مسافروں کی سہولت کیلئے ایمریٹس نے اسلام آباد اور دبئی کے درمیان اپنی پہلے سے طے شدہ پروازوں کی تعداد میں چار پروازوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ان اضافی پروازوں کیلئے ایمریٹس اپنے بوئنگ 777-300ER طیارے استعمال کرے گا۔ اضافی پروازیں بدھ (7 اگست) ، جمعرات ( 8اگست) ، اتوار (18 اگست) اور پیر ( 19اگست) کو چلائی جائیں گی۔

ان دنوں میں پرواز نمبر EK 2686 رات 10 بج کر 55 منٹ پر دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا کرے گی اور اگلے روز علیٰ الصبح 3 بج کر 15منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔ دبئی واپسی کی پرواز EK 2687 اسلام آباد ایئرپورٹ سے صبح 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی اور دبئی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7بج کر 10منٹ پر دبئی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کے پاکستان میں تعینات نائب صدر ، جبر ال عزیبی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ ایمریٹس اور پاکستان کے درمیان قائم شاندار تعلقات 33 سال کے طویل عرصے سے قائم ہیں۔

یہ اضافی پروازیں عید سے قبل اور بعد جبکہ سفر کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے ، پاکستان میں ہمارے کسٹمرز کو سہولت کے ساتھ سفر کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔ مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم نئے ٹرم کے لئے بروقت اپنی یونیورسٹیز واپس پہنچ سکتے ہیں۔ پاکستان ایمریٹس کے لئے ایک اہم ملک ہے اور ہمیں اپنے اس کردار پر بہت فخر ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز جن میں فیملیز، کاروباری افراد اور تفریح کے لئے دبئی اور ہمارے وسیع نیٹ ورک پر موجود 155 سے زیادہ ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو دنیا بھر کی رسائی فراہم کر رہے ہیں ۔

ایمریٹس تمام لوگوں کو عید کی مبارکبار پیش کرتا ہے ۔‘‘اسلام آباد کے لئے 01جنوری 1999سے ایمریٹس کے آپریشنز کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا اور جب سے اب تک چوالیس لاکھ سے زائد افراد بذریعہ ایمریٹس اس شہر سے سفر کر چکے ہیں۔گذشتہ 20 سالوں میںدبئی اسلام آباد سے سفر کرنے والے مسافروں کا سب سے پسندیدہ شہر رہا ہے۔ مذہب سے منسلک مقامات جیسے کہ جدہ، مدینہ اور بغداد کے لئے بھی لوگوں نے متواتر سفڑ کیا ہے۔

اسلام آباد سے ایمریٹس کی پروازوں پر تفریح اور کاروبار کے غرض سے جانے والوں میں لندن، نیو یارک ، مانچسٹر اور برمنگھم بھی بہت مقبول ہیں پاکستان سے بذریعہ ایمریٹس سفر کرنے والے مسافر بزنس اور اکانومی کلاس میں پر سکون اور آرام دہ سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ ایمریٹس کی تمام کیبن کلاسز میں موجود کسٹمرز تفریحی آئس سسٹم میں شامل 4,500 چینلز میں سے اپنی پسندیدہ موویز، ٹیلی ویژن شوز ، موسیقی اور گیمز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ایمریٹس سے سفر کرنے والے مسافر کا پرواز میں استقبال مشروبات اور علاقائی کھانوں سے کیا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف ممالک بشمول پاکستان سے تعلق رکھنے والیے کیبن کریو کی مخلصانہ مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ایمریٹس مسافروں کو زیادہ سامان ساتھ لے جانے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر 35 کلو گرام تک جبکہ بزنس کلاس مین سفر کرنے والے مسافر 40 کلو گرام تک سامان ساتھ لے جا سکتے ہیں ۔