شجرکاری کی حالیہ مہم میں 6 ہزار درخت لگائے ہیں، کے ایم بی ایل

بدھ 7 اگست 2019 09:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمٹڈ (کے ایم بی ایل) نے شجرکاری کی حالیہ مہم میں 6 ہزار درخت لگائے ہیں۔ خوشحالی مائیرو فنانس بینک لمیٹڈ نے محکمہ جنگلات پنجاب کے اشتراک سے چھانگا مانگا میں 6 ہزار پودوں کی شجرکاری کی ہے۔

(جاری ہے)

کے ایم بی ایل کے حکام نے کہا ہے کہ شجرکاری کی مہم میں 8.5 ایکڑ رقبہ پر نئے درخت لگائے گئے ہیں اور فی ایکڑ 800 نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ شجرکاری مہم میں بینک کی لاہور، قصور، پتوکی اور اس کے ملحقہ علاقوں کی برانچوں کے سٹاف نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا ہے۔ مزید برآں بینک آئندہ پانچ سال تک ان پودوں کی افزائش کے حوالے سے ان کی نگہداشت بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :