ہواوے کے اسمارٹ فونز کی جاپان میں فروخت شروع

بدھ 7 اگست 2019 10:15

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) جاپان کی بڑی موبائل فون کمپنی کے ڈی ڈی آئی نے کہا ہے کہ وہ چینی ساختہ ہٴْواوے کے نئے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی جمعرات سے فروخت شروع کر دے گی۔ قبل ازیںامریکا نے قومی سلامتی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے چین کی موبائل کمپنی ہٴْواوے پر پابندیاں عائد کر دی تھیں اور جاپان سمیت اپنے اتحادی ممالک کو ہواوے کی پراڈکٹس کی خریداری نہ کرنے پر زور دیا تھا ۔

(جاری ہے)

اِس اقدام سے کے ڈی ڈی آئی اور جاپان میں ٹیلی کام کی دیگر دیوہیکل کمپنیاں فون کے اجراء میں تاخیر کرنے پر مجبور ہو گئی تھیں کیونکہ اٴْنہوں نے اِس بات کی تصدیق کی کہ آیا ہٴْواوے سمارٹ فون مطلوبہ کام کر رہا ہے یا نہیں۔کے ڈی ڈی آئی نے پی 30 نمونے کا فون بنیادی طور پر مئی کے آخر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمپنی کے حکّام نے کہا ہے کہ اٴْنہوں نے تصدیق کرلی ہے کہ اِس سمارٹ فون میں سکیورٹی اًپ ڈیٹس انسٹال کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حکّام نے یہ بھی کہا ہے کہ اٴْنہوں نے گٴْوگل ایپلی کیشنزبھی کامیابی سے اًپ ڈیٹ کیں۔دریں اثناء کے ڈی ڈی آئی کی حریف کمپنی سوفٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ جلد پی 30 کی فروخت شروع کرے گی۔ سوفٹ بینک کے حکّام کے مطابق وہ بہت جلد اجراء کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :