اوپن یونیورسٹی کا ایم ایس سی کے چار پروگرامز میں داخلوں کا اعلان

بدھ 7 اگست 2019 11:46

اوپن یونیورسٹی کا ایم ایس سی کے چار پروگرامز میں داخلوں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس سی کے چار پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے، ان میں ایم ایس سی )شماریات(، ایم ایس سی )ریاضی(،ایم ایس سی )فزکس(اور ایم ایس سی )کیمسٹری(پروگرامز شامل ہیں ، یہ چاروں پروگرامز فیس ٹو فیس ہوں گے اور کلاسسز اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ،فارم صرف آن لائن جمع کیا جاسکتا ہے ،داخلہ فارم جمع کرانے کی تفصیلات پراسپیکٹس میں موجود ہے۔فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔فارم جمع کرانے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ/انٹرویوز6 ستمبر کو ہوں گے ،ْ کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 9 ستمبر کو جاری کردی جائے گی ۔ داخلہ فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 11۔ستمبر ہوگی۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں جن میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کی مقررہ کردہ میرٹ پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔