ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا،

1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی ،لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے ،منصوبہ سے توانائی کی کمی دور کرنے میں مدد ملی،40 لاکھ افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی، چین کے ڈپٹی مشن آف چیف ژائو لی جیان کی میڈیا کو بریفنگ

بدھ اگست 13:19

ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) پاکستان میں چین کے ڈپٹی مشن آف چیف ژائو لی جیان نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اس پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور توانائی کی کمی میں ایک چوتھائی کی تعمیر سے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سے 40 لاکھ افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت یہ واحد منصوبہ ہے جسے اپنی معیاد سے پہلے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پاور پلانٹ کی بلڈنگ 27 منزلہ ہے۔ یہاں پر زیادہ تر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہ 200 مقامی انجینئرز سمیت 3 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 171 پاکستانی انجینئرز اور ہنر مند افراد کو چین میں جدید معیار کی تربیت دی گئی۔