بجلی کی لٹکتی تاروں کیوجہ سے ہلاکتوں اور واپڈا کی ناقص کارگردی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 7 اگست 2019 13:46

بجلی کی لٹکتی تاروں کیوجہ سے ہلاکتوں اور واپڈا کی ناقص کارگردی کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے ہلاکتوں اور واپڈا کی ناقص کارگردی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلیوں ، محلوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں انسانی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

واپڈا کو بار بار شکایات کرنے کے باوجود ان کو درست کرنے کوئی ٹھوس اقداما ت نہیں کیے گے۔جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے کے حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہاہے۔ واپڈا ان لٹکتی تاروں کو درست کرنے کی بجائے اہلکار اپنے اعلی احکام کو سب ٹھیک کی رپورٹ پیش کردیتے ہیں۔حکومت واپڈا انتظامیہ کوہنگاہی بنیادوں پر ہدایات جاری کرے کہ وہ خاطر خواہ حفاطتی اقدامات کرتے ہوئے فی الفور ان لٹکتی بجلی کی تاروں کا خاتمہ کرکے عوام کی جان ومال کی حفاطت کو یقینی بنائے۔