اسلام آباد ہائی کورٹ ، صفاء گولڈ مال کی پارکنگ فلورز کی بندش کیخلاف درخواست پرچیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس

بدھ 7 اگست 2019 13:56

اسلام آباد ہائی کورٹ ، صفاء گولڈ مال کی پارکنگ فلورز کی بندش کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صفاء گولڈ مال کی پارکنگ فلورز کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دور ان چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ وکیل صفا گولڈ مال نے کہاکہ سی ڈی اے نے 3 پارکنگ فلورز بند کردئیے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے 3 اور اب مال کے 7 ویں فلور کو بھی بند کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فلورز کی بندش کی وجہ درخواست گزار کو معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ صفا گولڈ مال کی بندش کی سی ڈی اے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دونوں فریقین کے مختلف درخواستیں ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ وکیل صفا گولڈنے کہاکہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے آنے تک سی ڈی اے کی نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کر دی گئی