فیصل آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 2مجرمان و اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے

بدھ اگست 15:27

فیصل آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 2مجرمان و اشتہاری ملزم گرفتار ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) فیصل آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 2مجرمان و اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے ہیں جو فیصل آبا دکے مختلف تھانوں کی پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں12عدد پسٹل،1عددبندوق،1عدد رائفل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں3.370 کلو گرام چرس اور157لیٹر شراب برآمد برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمایاں کارروائیوں میں تھانہ گلبرگ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم آصف کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.100کلو گرام بھکی برآمد کی جبکہ طالب حسین کے قبضہ سی1.300کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر594/19بجرم9C/CNSA درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :