فیصل آباد پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 24گھنٹوں کے دوران 4شراب فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 587لیٹر شراب برآمد کر لی گئی

بدھ اگست 15:27

فیصل آباد پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 24گھنٹوں کے دوران ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) فیصل آباد پولیس کے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجہ میں 24گھنٹوں کے دوران 4شراب فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 587لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پولیس تھانہ صدر فیصل آباد نے ملزم محمد شیر علی کو گرفتار کر کے 500لیٹر شراب ، تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزم غلام دستگیر کو گرفتا رکر کے 30لیٹر شراب ، تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے ملزم محمد آصف کو گرفتار کر کے 25لیٹر شراب اور پولیس تھانہ مدینہ ٹائون فیصل آباد نے ملزم ارباز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 32لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :