پوسٹل سروسز نوشکی کی انتہا درجہ کی نااہلی اور لاپرواہی سامنے آگئی

ایک ایک مہینہ پُرانی ڈاک اور پارسل بھی متعلقہ لوگوں تک نہیں پہنچائے جا رہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 7 اگست 2019 15:55

پوسٹل سروسز نوشکی کی انتہا درجہ کی نااہلی اور لاپرواہی سامنے آگئی
نوشکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اگست 2019، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) پوسٹل سروسز نوشکی کی نااہلی ولاپروائی اوربہترسروس نہ ہونے کے باعث لوگوں کا دن بدن اعتماد ختم ہورہاہے۔ امیدوار ودیگرعوام مجبوراً خود پوسٹل سروس آفس آکر آپنے اپنے خطوط ویگراشیاء کولینے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود اہلکاروں کارویہ عوام کے ساتھ درست نہیں۔ عوامی شکایات پر اصل حقائق جانے کی غرض سے گزشتہ روزڈاکخانہ آفس نوشکی کادورہ کیا تووہاں پر مختلف تاریخوں پر کوئٹہ جی پی او سے بھیجے گئے خطوط کے 6 بوریاں بند پڑے تھے اور ان پر سیل کے اسٹیکرپر 26 جولائی، 29 جولائی اور 30 جولائی کی تاریخ درج تھی۔

اس کے علاوہ 26 جون کی تاریخ کے میٹرک رزلٹ کے درجنوں کارڈ لفافے کے شکل میں بھی پڑے تھے۔ ایک مہینہ سے زائدوقت گزرنے کے باوجود بازار کے اندر ان کے پوسٹل ایڈریس مختلف شاہراہوں کے دُکانات تھے مگر اس کے باوجود انھیں نہیں پہنچائے تھے۔

(جاری ہے)

اصولی طورپر 3 دن کے اندر اندر ان خطوط کومتعلقہ ایڈریس پر پہنچانا ضروری ہے حالانکہ 6 سے زائدپوسٹ مین نوشکی آفس میں تعینات ہیں مگرنااہل افسران نہ خود ڈیوٹی کررہے ہیں اور نہ اپنے ماتحتوں سے ڈیوٹی لے رہے ہیں۔

معتبرزرائع نے بتایاکہ افسران نے پوسٹ مینوں سمیت ودیگر کیٹگری کے اہلکاروں سے ماہانہ تنخواہ میں سے رشوت لیکر بعض کو ڈیوٹی سے استثناء دے دیا ہے۔ جو کہ بغیرڈیوٹی کے گھربیٹھے تنخواء لے رہے ہیں اور تعیناتی سے لیکراب تک اسی ایک پوسٹ آفس میں تعینات ہیں۔ نااہل افسران و اہلکار بھاری تنخواہ لینے کے باوجودملکی یہ ادارہ منافع دینے کی بجائے خسارے پرچل رہاہے جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ کوریئرسروسزکے ملازمین معمولی تنخواہ لینے کے باوجود بہتری سروس دیکراپنے اپنے اداروں کوزبردست مالی فوائددے رہے ہیں اور لوگوں کااعتماد حاصل کرچکے ہیں۔

ملکی اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے ضروری ہے کہ فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور غیرتسلی بخش اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔ نوشکی عوامی حلقوں نے محکمہ پوسٹل سروسز کے مرکزی اورصوبائی حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری طورپرکارروائی کرکے نااہل وکرپٹ آفیسرآن واہلکاروں کے خلاف سختی سے نوٹس لیکر عوام کا پوسٹل سروسز پر کھویاہوا اعتماد بحال کریں۔

متعلقہ عنوان :