اوکاڑہ، منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او

بدھ 7 اگست 2019 17:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجہ میں متعدد منشیات فرشو ں کو جیل بجھو ا دیا گیا ۔ڈی پی اوکا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، جو ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لے کر جار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاء الحق کی زیر نگرانی تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ اوانجم ضیاء نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر عر ف لپھی اور غلام مرتضٰے کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے بالترتب 1140اور 1125گرام چرس اور وٹک کی رقم بھی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ حویلی لکھا کی پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش سلمیٰ بی بی کو گرفتا رکر تے ہوئے ملزمہ کے قبضہ سے 1120 گرام چر س برا ٓمد کرکے ملزمہ کو جیل بھجوادیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ندیم افضال کی سربراہی میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے جوئے کا اڈا چلانے والے بدنام زمانہ جواری لالہ صابر اور اس کے 17ساتھیوں کو گرفتارکر لیا۔