مظفر گڑھ،ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 4 زخمی

بدھ اگست 17:04

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث ایک ایمبولینس کا آئل ٹینکر سے تصادم ہو گیا، حادثے میں ایمبولینس میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ مظفر گڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر باڑہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جس میں میت کو لے جانے والی تیز رفتار ایمبولینس بے قابو ہو کر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں ایک شخص کی میت کو حاصل پور سے بصیرہ منتقل کیا جا رہا تھا، حادثے کے زخمیوں میں ایمبولینس پر سوار میت کے لواحقین اور ڈرائیور سمیت 4 افراد شامل ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہونے کے باعث علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس سے میت کو نکال کر دوسری ایمبولینس کے ذریعے بصیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔