Live Updates

سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کردیا

کمیٹی میں کوئی منتخب نمائندہ شامل نہیں ، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،سابق چیئر مین سینٹ کا اظہار خیال

بدھ اگست 17:07

سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں کوئی منتخب نمائندہ شامل نہیں ، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ میں بڑے عرصہ سے پارلیمنٹ کا ممبر ہوںلیکن افسوس ہے کہ اداروں نے پارلیمان کو بڑے ایشوز پر انفارم تک نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ کی سٹیٹمنٹ اور دورہ کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پالیسیاں بنانے والے اداروں کے لوگ ریٹائرڈ ہوکر ملک سے باہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر کمیٹی بنائی،کمیٹی میں صرف ایک ہی الیکٹڈ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں،ہم اس کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے، کمیٹی پارلیمان پر مشتمل ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری قومی سلامتی کمیٹی کہ رہی ہے کہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ بھارت ایسا کرے گاجبکہ باہر کے اخباروں میں یہ چھپ رہا تھا کہ بھارت کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا امریکہ کے دورہ میں وزیراعظم کو اشارہ بھی نہیں دیا گیا،کیا ہم اسرائیل میں دارالحکومت کی تبدیلی میں ٹرمپ کا کردار بھول گئے ہیں ،یاد رکھیں کشمیریوں کو تشدد کرکے مقبوضہ کشمیر سے باہر کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کشمیری پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ جائیگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پریشر میں آجائیگا، ہم مزید مشکل میں پھنس جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نیشنل سیکورٹی میں پاکستان کو نمبر ون ترجیح پر رکھنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں کسی بھی ویسٹرن ملک کے اشارے پر نہیں چلنا ،مزیدٹرمپ یا کسی بھی پاورز کے دباو میں نہیں آنا،اب ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن کی تابعداری سے باہر آئے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بننے سے روکنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں خارجہ پالیسی بنانے میں ایشیا کو ترجیح دینا ہوگی
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات