175ملین ڈالر کی لاگت سے قائم ہونے والے کیا لکی موٹرز کے آٹو پلانٹ نے گاڑیوں کی پیداوار شروع کردی!

کیالکی موٹرز نے پاکستان کی پہلی آل وہیل ڈرائیوایس یو وی اسپورٹیج ( Sportage)متعارف کرادی۔پلانٹ پر سالانہ 50ہزار گاڑیاں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بدھ اگست 17:26

175ملین ڈالر کی لاگت سے قائم ہونے والے کیا لکی موٹرز کے آٹو پلانٹ نے گاڑیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2019ء) کیا لکی موٹرز (KIA Lucky Motors)نے پاکستان کی پہلی آل وہیل ڈرائیو2000سی سی ایس یو وی متعارف کرادی۔کیا اسپورٹیج(KIA Sportage)پاکستان کی پہلی آل وہیل ڈرائیو ہے جس کو پاکستان میں پہلی مرتبہ 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی کے ساتھ متعارف کرایاجارہاہے۔
    کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تقریب میں کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا آل وہیل ڈرائیو (KIA All Wheel Drive) متعارف کرائی گئی ہے۔


    اس موقع پر میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف رضوی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ہائی ٹیک ٹیکنالوجی اور جدّت متعارف کرائیں گے اور کیا اسپورٹیج (KIA Sportage)کی لانچ کے ساتھ ہم نے آٹو انڈسٹری میں اعلیٰ معیار قائم کر نے کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کیا لکی موٹرز (KIA Lucky Motors)نے جدید ترین آٹو پلانٹ قائم کرنے کیلئے 175ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

پاکستان میں پہلی دفعہ کسی بھی گاڑی کے ساتھ ایک لاکھ کلومیٹریا4 سال کی وارنٹی دینا صارفین کیلئے ایک خوشگوار حیرت کا باعث ہے اور اسی وجہ سے بکنگ کے آغاز صرف 10 دنوں میں اسپورٹیج کی تعارفی قیمت پرصارفین کی جانب سے لاتعداد بکنگ ہونا کیا لکی موٹرز (KIA Lucky Motors)کیلئے ملک میں شاندار مستقبل کی نشاندہی ہے۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ کیا لکی موٹرز(KIA Lucky Motors)کے پاس سالانہ 50ہزار گاڑیاں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف رضوی نے کہا کہ نئے پلیئرز کے آنے سے پہلے گاڑیوں کے حوالے سے صارفین کے پاس بہت محدود آپشنز تھے اور گاڑیاں حاصل کرنے کیلئے صارفین کو بہت لمبا انتظار کرنا پڑتا تھا یا جلدی حاصل کرنے کیلئے بھاری پریمیئم اداکرنا پڑتا تھالیکن اب صارفین کو نہ ہی پریمیئم ادا کرنا پڑے گا نہ ہی گاڑی کے حصول کیلئے طویل انتظار کرناپڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی آٹوانڈسٹری میں نئے پلیئرز کے آنے کے بعد کسٹمر سروس میں بھی بہتری آئے گی اور ہمیں امید ہے کہ آٹو انڈسٹر ی کے موجودہ پلیئرز کیا لکی موٹرز(KIA Lucky Motors) کی جانب سے متعین کی گئی وارنٹی کی مدّت اورکسٹمر سروس جیسے معیارات کی پیروی کریں گے۔آصف رضوی نے مزید کہا کہ ہم مقامی طور پر تیا رکردہ گاڑیوں پر پاکستان صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور کیا لکی موٹرز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کی مصنوعات اور خدمات پاکستانی صارفین کو مقامی طور پر تیار کردہ کیا گاڑیوں کو خریدنے کیلئے متوجہ کرے۔


    آصف رضوی نے کہاکہ حکومت نے آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور صارفین کیلئے گاڑیوں کے انتخاب میں اضافے کیلئے نئی کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ دی ہے۔ پہلے سے موجود آٹو سیکٹرز کو پارٹس لوکلائزیشن کی وجہ سے نئے پلیئرز پر سبقت حاصل تھی جبکہ نئے آٹو پلیئرز کو لوکلائزیشن کے اس مقام پر پہنچنے میں تقریباً 5سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ لہٰذا حکومت کی جانب سے نئے پلیئرز کو ٹیکس چھوٹ کا اقدام اس صنعت کے تمام پلیئرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔


    کیا لکی موٹرز(KIA Lucky Motors) گاڑیوں میں پاکستان میں دستیاب پٹرول کے اسٹینڈرڈ کے مطابق یوروIIانجن ہیں۔ کیالکی موٹرز (KIA Lucky Motors)پاکستانی مارکیٹ میں طویل مدّتی منصوبے کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔یونس برادرز گروپ ملک کا معروف کاروباری گروپ ہے جس نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔یونس برادرز گروپ کا کیا موٹرز(KIA Motors) کے ساتھ اشتراک نئے پلیئرز کے بارے میں حکومتِ پاکستان کی پالیسی کامظہر ہے۔

اس پر انہوں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ، وزارتِ صنعت وپیداوار اور انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے صارفین کے فائدے کیلئے ملک میں آٹو موبائل مینوفیکچرنگ کی صنعت کی ترقی کیلئے یہ جرأت مندانہ قدم اٹھایا۔
    اپنے آغاز سے ہی کیا موٹرز(KIA Motors) نے اپنے پلانٹ پر پینٹنگ روبوٹس کو متعارف کرایا تاکہ صارفین کو گاڑیوں پر کئے جانے والے پینٹ کا اعلیٰ معیار فراہم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے پلانٹ پر فل باڈی کوآرڈینیٹ میجرنگ مشین کی تنصیب کی علاوہ اعلیٰ ترین کسٹمر سروسز کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کی اصلی حالت کو جانچنے کیلئے ٹیسٹ ٹریک مررنگ ڈیوائس بھی نصب کی ہے۔
    کیا (KIA)گاڑیوں کی عالمی درجہ بندی اور معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف رضوی نے کہا کہ مسلسل پانچ سالوں سے جی ڈی پاورانیشیئل کوالٹی سروے میں کیا موٹرز(KIA Motors) کو بڑے پیمانے پر کاریں تیار کرنے والی کمپنی کے طور پر پہلے درجے پر فائز کیاگیا ہے جو ان کے اپنے اندرونی معائنے کے عمل پر مبنی ہوتا ہے ۔واضح رہے کہ جی ڈی پاور گاڑیوں کی درجہ بندی کرنے والی مایہ ناز امریکی کمپنی ہے۔