چیچہ وطنی،انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے الیکشن مکمل،محمود الحسن صوبائی صدرمنتخب

بدھ 7 اگست 2019 17:36

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے الیکشن مکمل،محمود الحسن صوبائی صدر ،حمید اللہ نیازی چیئر مین اور راحیلہ یاسمین چیئر پرسن منتخب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے الیکشن گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول ساہیوال میں مکمل ہوگئے ،انتخابا ت کے نتائج کے مطابق صوبائی صدر محمود الحسن (ساہیوال) ،چیئر مین حمید اللہ نیازی میانوالی ،چیئر پرسن راحیلہ یاسیمین لاہور ،محمد سلیم سیالکوٹ سینئر نائب صدر ،قاضی محمد احمد ہاشمی پاکپتن نائب صدر ،جنرل سیکرٹری میاں ساجد قدیر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصراللہ خان جہلم،فنانس سیکرٹری رانا وقار احمد حافظ آباد،ملک کامران نواز راولپنڈی سیکرٹری اطلاعات اور خاور ضیا السلام گجرات ایڈیٹر منتخب ہوئے الیکشن کمیشن کے فرائض ظفر اقبال ساہیوال ،ابرار حسین وہاڑی ،چوہدری نذیر جھنگ اور چیف الیکشن کمشنر کے فرائض محمد طاہر گرامی نے ادا کئے اور منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی رائو نعیم اللہ خان سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سکینڈری ساہیوال نے منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔