Live Updates

کراچی ،ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370اور 35Aکو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے،خرم شیرزمان

ہم جموں و کشمیر کے عوام کو بھارتی جوئے سے آزاد کرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں حالیہ واقعات نے بابائے قوم محمد علی جناح کے پیش کردہ دو قومی نظریے کو درست ثابت کیا ہے،سینئر رہنما تحریک انصاف و رکن سندھ اسمبلی

بدھ 7 اگست 2019 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر مخالف بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370اور 35Aکو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ اقدام جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق خودادیت پر ڈاکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے عوام کو بھارتی جوئے سے آزاد کرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اپنے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی طرف سے اس بحران سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جو ہندوستانی حکومت کے فیصلے سے پیداہوا ہے۔یہ ایک مثبت پیغام ہے کہ شہری اور فوجی قیادت کشمیری عوام کے پیچھے کھڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں حالیہ واقعات نے بابائے قوم محمد علی جناح کے پیش کردہ دو قومی نظریے کو درست ثابت کیا ہے۔ عیدالاضحی کے تیسرے دن یوم آزادی کے ساتھ قوم قائداعظم کی محنت، عزم اور بصیرت قیادت کے ذریعہ اس ملک کی تشکیل کے لئے اللہ سبحانہ وتعالی کا خصوصی دعائیں کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق پارلیمنٹ کے خصوصی مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے رویہ اور طرز عمل سے مایوس کن رہا۔

یہ تمام جماعتوں کے منتخب نمائندوں کے لئے ایک بہت اچھا موقع تھا کہ وہ حکومت پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مقصد کے لئے دنیا کو ہماری یکجہتی کا مظاہرہ کرے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حزب اختلاف کے کچھ ارکان نے پوائنٹ سکورنگ اورمنفی سیاست کرنے کو ترجیح دی۔ بحران کے اس وقت میں ایسا کرنا انتہائی غیر مناسب تھا۔ کیاشہباز شریف کو یاد نہیں ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی دسمبر 2015 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے رائے ونڈ گئے تھی شہباز شریف اس دوران کشمیرکے موضوع پرکیوں خاموش رہے اور انہوں نے اپنے بھائی کی کشمیریوں کے خلاف کشمیریوں کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کی۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم صفدر نے پی ٹی آئی حکومت پر ہتھیار ڈالنے اور اس سے محرومی کا الزام لگایا۔ میں انہیں انکے والد کی یاد دلاتا ہوں جنھوں نے کبھی بھی کلبھوشن یادوکے موضوع پر کبھی بات نہیں کی اور فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا، جنھوں نے کبھی بھی کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا۔مخالفین کچھ بھی کہیں اس کشیدہ صورتحال میں پوری قوم وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات