مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے،

جمہوریت کے چیمپئین کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں، حقوق کے تحفظ کے بغیر قومی سلامتی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، جب تک بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا نیشنل سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جناح انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب

بدھ 7 اگست 2019 23:58

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حقوق کے تحفظ کے بغیر قومی سلامتی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، جب تک بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا نیشنل سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ہوٹل میں دستور پاکستان، سیکیورٹی اور شہریت کے موضوع پر جناح انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے، جمہوریت کے چیمپئین کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کے تحفظ کے بغیر قومی سلامتی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، جب تک بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا نیشنل سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا اس لئے ہمیں آگے کی طرف جانا ہو گا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام کسی صورت اپنی جدوجہد آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔