وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ایوب اسٹیڈیم کا دورہ

بدھ 7 اگست 2019 22:40

کوئٹہ ۔07اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بدھ کے روز ایوب اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں جاری تیر اندازی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور بلوچستان کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام نوجوان کھلاڑیوں کے تربیتی مقابلے بھی دیکھے اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ کو بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے لئے جگہ کی فراہمی کی ہدایت کی، انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں حکومت انہیں ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔