Live Updates

مسلم لیگ ن کی مرکزی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف بھی درخواستیں بھی مسترد کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 8 اگست 2019 10:58

مسلم لیگ ن کی مرکزی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2019ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر تینوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

جب کہ دوسری جانب گذشتہ ہفتے عہدہ رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا جو 27 اگست کو سنایا جائے گا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی بطور نائب صدر نامزدگی چیلنج کئے جانے کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جہانگیر جدون جبکہ مریم نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر ظفر اللہ خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کیس ناقابل سماعت ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پہلے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بات کرلیتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ صرف سرکاری افسران کے سیاسی جماعت میں شامل ہونے اور عہدہ لینے پر قدغن ہے۔ کمیشن میں پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے ۔ پارٹی کی طرف سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں ہو سکتیں۔

مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔ مریم نواز کے پارٹی عہدہ سے ملیکہ بخاری کے حقوق متاثر نہیں ہو تے۔ کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے وکیل سے استفسار کیا کہمریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی اس کا بھی حوالہ دیں جبکہ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ پہلے آپ کہتے تھے کہ اگر مریم نواز کی تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن کی کاپی دیں، اب آپ تسلیم کررہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہو چکی ہے۔

۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قانون کالعدم قرار دینے کااختیار بھی دیا ہے۔ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نااہلی کی درخواست پر سماعت کر سکتا ہے ۔ کمیشن اپنے طور پر قانون کی تشریح کرنے کااختیار رکھتا ہے۔ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 27 اگست کو سنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات