سیالکوٹ، جائیداد کے تنازعے پر دیور نے بھابی اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا

جمعرات 8 اگست 2019 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) جائیداد کے تنازعے پر دیور نے بھابی اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ اگوکی کی حدود میں واقع گائوں سید پور میں عرفا ن کا اپنی بھابی شمائلہ کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھاکہ گزشتہ رات ان میں معمول کے مطابق جھگڑا ہوا ۔

(جاری ہے)

جس کو رفع دفع کرنے کے لیے شمائلہ کی32 سالہ بھائی کاشف نے مداخلت کی جس پر عرفان نے طیش میں آ کر فائرنگ شروع کر دیجس کے نتیجہ میں شمائلہ اور کاشف کے سر میں گولیاں لگیںاور دونوں بہن بھائی موقع پرہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔