بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 35Aاور 370کے خاتمہ سے کشمیریوں کواپنی اصل منزل آزادی سے دورنہیں رکھاجاسکتا،راجہ نصیر احمدخان

حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت کوختم کرکے اوربھارتی سفیرکوملک چھوڑنے کااعلان کرکے کشمیریوں کے حوصلے بڑھادیئے،وزیر بلدیات آزاد کشمیر

جمعرات 8 اگست 2019 13:40

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 35Aاور 370کے خاتمہ سے کشمیریوں کواپنی اصل منزل ..
کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 35Aاور 370کے خاتمہ سے کشمیریوںکواپنی اصل منزل آزادی سے دورنہیںرکھاجاسکتااقوام متحدہ بھارت کے غیرآئینی اقدامات کانوٹس لے۔حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت کوختم کرکے اوربھارتی سفیرکوملک چھوڑنے کااعلان کرکے کشمیریوںکے حوصلے بڑھادیئے۔

09اگست کوآل پارٹیزکانفرنس کے انعقادکے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی افواج کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے بھارتی حکومت کے 370اور35Aکے خاتمہ کے اعلان کے بعدیونائیٹڈنیشن کوبھارت کے غیر آئینی اقدام کانوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیرکے حل میںاپناکلیدی کرداراداکرناچاہیے مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی کے قریب بسنے والے کشمیری کب سے حالت جنگ میں ہیں، مودی کی یہ بھول ہے کہ وہ لاٹھی اور گولی کے ذریعے کشمیریوں سے اُن کی حیثیت چھین لے گا، ایسا پہلے ہو پایا ہے نہ آئندہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اور قومی میڈیا کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی۔کشمیری بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے بھگا کر دم لیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں شہید کیا گیا بائیس سالہ کشمیری نوجوان اور حریت پسند برہان مظفر وانی ایک ہونہار طالب علم تھامگر جب اس نے دیکھا کہ بھارتی فوج ظلم وجبر کی تمام حدیں پار کر چکی ہے تو وہ میدان عمل میں آ گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے اوراقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکوان کاحق آزادی دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔