کوٹلی،ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت 14اگست یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ منانے کے حوالے سے اجلاس

قومی پرچم ہمارافخراورہماری شناخت ،آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،ہرمکتبہ فکرکے لوگوںکویوم آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے،ڈاکٹر عمر اعظم

جمعرات 8 اگست 2019 13:40

کوٹلی،ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت 14اگست یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ منانے ..
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی زیرصدارت14اگست یوم آزادی ،جس کو حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اس مرتبہ یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اس دن کو قومی جذبے و عقیدت کے ساتھ کے ساتھ منانے کے انتظامات کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی راجہ محمد اکمل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم خان ،ایکسین بلڈنگ مرزا رضوان شبیر،ڈپٹی ڈائیریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس خان ،اسسٹنٹ کمشنر میجر(ر)ناصر رفیق ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد ایوب ،چئیرمین KDA راجہ عقیل احمد خان،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ وحید ارحمن،ایکسئن پبلک ہیلتھ اشتیاق احمد ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ راجہ منصفداد خان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ذکیہ خاتون ،جیل سپرنٹنڈنٹ سردار افتخار احمد خان ،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،مہتمم جنگلات سردار محمد فاروق خان ،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر شہری دفاع سردار محمد رفیق خان ،DHOسید شفقت حسین شاہ ،اے ڈی آبپاشی سردار عامر مجتبی،انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان،ایکسئن برقیات قاضی خالد،فارما اسسٹ فیصل چوہدری ، چیف آفیسر ملک محمد نواز،ایس سی او کے سردار محمد حفیط، صدر بار ظہیر بابر چغتائی ،صدر انجمن تاجراں ملک محمد یعقوب ،جنرل سیکریٹری پریس کلب خواجہ طارق لون،جماعت اسلامی کے حبیب ارحمن آفاقی ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر سردار اشفاق خان ،فاطمتہ ازہرہ،اقراء سکولز کے پرنسپل چوہدری مطلوب حسین ،صدر ایپکا سردار گلفراز خان ،غیر جریدہ کے سردار نازک ،رہنما پی پی پی راجہ نصیر احمد راٹھور ،مسلم کانفرنس کے ملک شاہنواززراعت،تاجر رہنما جمیل منہاس ، کشمیر کیبل کے خلیل احمد ڈار،سماجی رہنمابابربیگ کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر اعظم نے کہاکہ قومی پرچم ہمارافخراورہماری شناخت ہے یہی وجہ ہے کہ جشن آزادی قریب آتے ہی سبزہلالی جھنڈوں،پرچموں اورجھنڈیوںکی بہاریںاپنے جوبن پرپہنچ جاتی ہیںآزادی بہت بڑی نعمت ہے ہرمکتبہ فکرکے لوگوںکویوم آزادی کی تقریبات میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے تاکہ یوم آزادی کے موقع پرہم آزادی کی خاطراپناگھر،جانوں کانذرانہ دینے والوںکوحقیقی معنوںمیںخراج عقیدت پیش کرسکیںضلع بھرمیںیوم آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے جوش وخروش پایاجارہاہے اہلیان کوٹلی یوم آزادی کوانتہائی جوش جذبہ وقومی وملی وحدت سے منانے کے لیے اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے مملکت خدادادپاکستان کوایک نعمت سمجھتے ہوئے اورتحریک آزادی کشمیرکے لیے پاکستان کوکشمیریوںکی آزادی کاضامن سمجھتے ہوئے صحیح معنوںمیںتقریبات میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیں کوٹلی میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب14اگست کو بلدیہ ھال کوٹلی میں منعقد ہو گی جس میں قومی پرچم لہرایا جائے گا اور پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے بتایا کہ 14 اگست کے دن صبح تمام مساجد میں پاکستان کی سالمیت ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی 8:58amپر سائرن بجا کر2منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی اور تمام ٹریفک اسی جگہ پر رک جائے گی اس کے علاوہ رات کو سرکاری و پر ائیویٹ عمارات ، کمیونٹی ہال، شہداء کی یاد گار، بنکوں کی عمارات اور دیگر اہم دفاتر میں چراغاں بھی کیا جائے گا تقریب میںقومی پرچم کوسلامی،گورنمنٹ وپرائیویٹ سکولزکے بچوں کی تقاریر،ملی نغمے اورٹیبلیوبھی پیش کیئے جائینگے،زندہ دلان کوٹلی تقریب میںشرکت کرکے اپنی قومی وملی بیداری کاثبوت دیں ۔

حکومتی زعماء،ا،مختلف سیاسی ،سماجی،مذہبی،وکلاء ،سول سوسائٹی کے علاوہ میڈیا نمائندگان بھی شرکت کریںگے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمر اعظم نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے آفیسران و اہلکاران 14اگست کے حوالہ سے تقریبات میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے سب ڈویژنز کی سطح پر بھی 14اگست نہایت عقیدت و احترام ، ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی ہدایت کی ۔