کوٹلی، اسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے دفعہ 144نافذ کر دی

جمعرات 8 اگست 2019 13:40

کوٹلی، اسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے دفعہ 144نافذ کر دی
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) اسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے سب ڈویژن ہذا کی حدوود کے اندر کسی بھی قسم کے برانڈ کی آئس کریم بدوں اجازت تیار کرنے اور پھیری کے ذریعے فروخت کرنے ، بدوں اجازت سڑک پر ریڑھا چلانے اور منظور شدہ منڈی کی جگہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144کا نفاذ کیا ہے خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف زیر دفعہ188آزاد پینل کوڈ مجریہ 1860کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکم ناموں میں بتایا گیا کہ مختص شدہ جگہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ جانوروں کی منڈیاں قائم کرنے، سڑک کے دونوں اطراف کسی بھی جگہ ریڑھے کھڑے کرنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل اور غیر معیاری آئس کریم شہر /قصبہ جات ،گلی محلوں میں فروخت کرنے سے خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :