وفاقی پولیس کی کارروائی ، آٹھ منشیات و شراب فروش گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 02کلوگرام سے زائد چرس،05بوتل شراب اور 04ڈبے بئیر برآمد

جمعرات 8 اگست 2019 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) وفاقی پولیس نے منشیات وشراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دور ان مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 08منشیات وشراب فروش گرفتار کرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 02کلوگرام سے زائد چرس،05بوتل شراب اور 04ڈبے بئیر برآمدکرلی گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان میں تنویر یاسر،آصف خان،محمد اشرف،سعید احمد،مصطفی،امیر زیب،عارف اور حسین محمد شامل ہیں ۔کارروائیاں سی آئی اے، لوہی بھیر،سبزی منڈی،رمنا اور سیکرٹریٹ پولیس نے کیں۔ڈی جی آئی آپریشنز وقار الدین سید نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :