کشمیر کے مسئلہ پربھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، حاجی عتیق الرحمن

جمعرات 8 اگست 2019 15:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) استحکام پاکستان کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہیں کشمیر کو اس وقت نا مساعد حالات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کو پاکستانی حکومت کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران گول چوک کے رہنما اور علماء کونسل سرگودھا کے سرپرست حاجی عتیق الرحمن، علماء کونسل کے سرپرست اعلیٰ مولانا عقیل زبیری‘ مولانا عبدالرئوف ڈوگر سمیت دیگر نے استحکام پاکستان کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلامی ریاست پاکستان کے خلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے بھارت کا مکروہ چہرہ کشمیر کے مسئلہ پر سامنے ہے اور اس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ثابت کیا ہے کہ ہندو پاکستان اور کشمیر کو ایک ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا مگر تاریخ دیکھے گی کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہوںگے۔ اس موقع پر مولانا محمد اشرف‘ مولانا عتیق الرحمن سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔