پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،الحاج شاہین احسان مغل

جمعرات 8 اگست 2019 15:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے سینئر وائس پریذیڈنٹ الحاج شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے والی مودی سرکار کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قوم ایسا ہر اقدام مسترد کرتی ہے جو مسلمانوں کے خلاف ہوگا ۔

(جاری ہے)

الحاج شاہین احسان مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی تقسیم قابل قبول نہیں ہم کشمیریوں کو تنہاء نہیں چھوڑیںگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے مودی سرکار نے انڈیا کو دو ٹکڑے کرنے کی ابتداء کردی ہے انشاء اللہ اب بھارت میں خالصتان بھی بنے گا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا۔