مظفرگڑھ،جھنگ روڈ پر دو سٹوڈنٹس کے درمیان موبائل فون پر جھگڑا،ایک دوست دوسرے کو چاقو مار کر زخمی کر کے فرار

جمعرات 8 اگست 2019 15:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) جھنگ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب دو سٹوڈنٹس کے درمیان موبائل فون پر جھگڑا،ایک دوست دوسرے کو چاقو مار کر زخمی کر کے فرار ھوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق خانگڑھ میں واقع شاکر اکیڈمی کے میٹرک کے طالب علم عید کی چھٹیوں پر اپنے گھر جاتے ہوئے ریلوے پھاٹک مظفرگڑھ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھیکہ اچانک حملہ آور عزت اللہ بس کے انتظار میں کھڑے اپنے کلاس فیلو اور دوست ھمایوں کے پاس آیا اور کسی موبائل فون کے لین دین پر بحث کرتے ہوئے اپنے کلاس فیلو ہمایوں خان ولد درمحمد عمر 19 سال کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ھو گیا۔

دونوں سٹوڈنٹس کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔واردات کی اطلاع ملتے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے موقع جائے واردات پر پہنچ کر زخمی ہونے والے طالب علم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ھے۔