اسلام آباد ہائی کورٹ نے صفا گولڈ مال سیل کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 8 اگست 2019 15:24

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صفا گولڈ مال سیل کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صفا گولڈ مال سیل کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل نے کہاکہ سی ڈی اے کے متعلقہ ممبر نیصفا گولڈ مال کو سیل کرنے کی ہدایت نہیں دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ ممبر سی ڈی اے کا نہیں ڈائریکٹوریٹ آف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کام ہے۔

وکیل قمر افضل نے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر سی ڈی اے ہمارے خلاف کارروائی کررہا ہے، وکیل نے کہاکہ صفا گولڈ مال کے سیل ہونے سے اربوں کا نقصان، چار ہزار فیملیز متاثر ہو رہی ہیں۔وکیل نے کہاکہ عید تک ریلیف دیاجائے، سی ڈی اے کو جرمانہ اور کرایہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ صفا گولڈ مال نے بولی میں چار فلور کے پیسے دیکر اٹھ فلور بنا لیے۔

وکیل حافظ عرفات نے کہاکہ سی ڈی اے افسران جو اس کرپشن میں ملوث تھے وہ جیل میں ہیں، وکیل سی ڈی اے نے کہاکہ صفا گولڈ مال پورا اس لیے سیل نہیں کیا تاکہ معاشی نقصان نہ ہو۔ سی ڈی اے وکیل نے کہاکہ سی ڈی اے آہستہ آہستہ پورے پلازے کا قبضہ لے لے گا، صفا گولڈ مال نہ جرمانہ نہ کرایہ اور نہ ہی ٹیکس دے رہا ہے۔وکیل سی ڈی اے نے کہاکہ ایک ہی معاملے پر دو درخواستیں دائر نہیں ہو سکتیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔