الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے 3 الگ الگ درخواستیں مسترد کردیں

جمعرات 8 اگست 2019 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے 3 الگ الگ درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نمٹا دیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے 2013ء میں ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے شجاع الرحمن مسلم لیگ (ن) کے 2018ء میں بلوچستان میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف میر محمد اصغر خان مری اور محمد اشرف ساغر اور دیگر کی الگ الگ تین درخواستوں کی سماعت ہوئی جس کے بعد کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دیں۔