مریم نواز نے والد سے ملاقات کے بعد نیب میں ہی پیش ہونا تھا‘ رانا مشہود

جمعرات 8 اگست 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے لئے جانا تھا لیکن انہیں اس سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا ۔