دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے علم کا ہونا ضروری ہے، رائو طاہر مشرف

جمعرات 8 اگست 2019 16:05

سرگودھا۔08اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) مسلم قوم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے پاس نوجوان آبادی سب سے زیادہ ہے دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے علم کا ہونا بہت ضروری ہے بدقسمتی سے ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی بجائے موبائل میں زیادہ کھو چکے ہیں جس کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو کتاب اور کھیلوں کے گرائونڈ کی طرف لایا جائے تو بہتری آسکتی ہے اس وقت نوجوانوں میں حب الوطنی کا اجاگر کرنے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی اکثریت اپنا فلسفہ جھاڑنے میں لگی ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ مسائل کی بجائے اپنے موبائل پر ہے جو تباہی کا موجب ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لئے ایک وقت مقررکردیا جائے تاکہ نوجوانوں کو موبائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔