عارف والا،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون خاتون سمیت -6 افرادگرفتار،شراب ،ناجائز اسلحہ برآمد

جمعرات 8 اگست 2019 16:55

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون خاتون سمیت -6 افرادگرفتار1750گرام چرس، 55لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق فیصل ٹائون میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آسیہ زوجہ کو گرفتار کر کے 1750 گرام چرس برآمد کرلی نواحی گائوں19/SP سے وسیم اور قبولہ سے محمداختر کو55 لیٹرشراب سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جبکہ فتح چوک سے مختیار عرف مکھی ، رمضان اور سعید احمد کو گرفتارکرکے تین عددناجائز رائفل 7MM، پسٹل30 بور برآمد کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :